کشتواڑ :جموں کشمیر انجمن سیرت کمیٹی کے چیئرمین عبدالقیوم متو کو حراست میں لے لیا گیا۔

کشتواڑ (ورلڈ ویوز اردو) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشتواڑ سے جموں وکشمیر انجمن سیرت کمیٹی کے چئیرمین مولانا عبدالقیوم متو کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق قابض سیکیورٹی فورسز نے عبدالقیوم متو کو گزشتہ شب انکے گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔عبدالقیوم متو جامعہ مسجد کشتواڑ میں خطیب ہیں اور جموں کشمیر فریڈم موومنٹ (فورم) کا حصہ ہیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے عبدالقیوم متو کی گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی ،انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اور انکے گھر والوں کو ان سے رابطہ نہیں کرنے دیا جارہا نہ گرفتاری کی وجہ بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں