یوم دفاع پاکستان پر شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں. راجہ سبیل

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)6 ستمبر کے شہیدوں اور غازیوں کو سلوٹ کرتا ھوں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے وطن پاکستان کے دفاع میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی. ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما اور صدر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن راجہ سبیل نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا.انکا کہنا تھا کہ چھ ستمبر 1965 کی اندھیری رات کو دشمن نے ہماری ارض پاک پر حملہ کر دیا تو اس محدود وسائل کے باوجود ہماری بہادر افواج نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس کو ناکوں چنے چبوائے . جس وجہ سے ان کو دم دبا کر پیچھے کی طرف بھاگنا پڑا. صدر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن آزادکشمیر نے چونڈہ کے محاذ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کی اس سیکٹر پر دشمن کے ٹینکوں کا بہت بڑا حملہ تھا اور ادھر پاک آرمی نہ ہونے کی وجہ سے دشمن اگے بڑتا جا رہا تھا تو چونڈہ کے پاس ہمارے چند جوان پہنچے جو وطن کے جذبے سے سرشار تھے تو انہوں نے اپنے جسموں کے ساتھ بم باندھ کر دشمن کے ٹینکوں کے آگے لیٹ گے جس سے دشمن کے ٹنیک تباہ ہونا شروع ہو گئے اور ان کی پیش قدمی رک گئی اور پریشان ہو کر پیچھے کو بھاگے. میں ان شہیدوں کے جذبات کی قدر کرتا ہوں اور ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کی اور وطن پاک پر قربان ہو گے اس موقع پر بچوں اور اساتذہ کے نام میرا پیغام ہے کہ او ہم عہد کریں کہ اگر وطن کو ہماری کہیں بھی ضرورت پڑی تو ہم بھی چونڈہ کے محاذ کے جوانوں کی طرح اپنی جانیں دینے سے دریغ نہیں کریں گے اور وطن پاک کا دفاع کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں