اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کی وادی پونچھ میں آمدہ تقریبات کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔

اسٹیٹ یوتھ اسمبلی 25 سے 27 ستمبر تک یوتھ فار پیس سمٹ منعقد کریگی
سیاحت براۓ امن کے عنوان سے تین روزہ تقریبات کا انعقاد وادی پونچھ میں ہوگا، عمران خان
اسلام آباد (راجہ ثروت کیانی) چئیرمین اسٹیٹ یوتھ اسمبلی عمران خان نے اپنی پریس ریلیز میں میڈیا کو اگاہ کیا: اسٹیٹ یوتھ اسمبلی پہلے یوتھ فار پیس سمٹ 2019 کے کامیاب انعقاد کے بعد 25 سے 27 ستمبر 2020 کو دوسرے یوتھ فار پیس سمٹ کی تقریبات کا انعقاد کریگی، سیاحت براۓ امن کے عنوان سے تین روزہ تقریبات کا انعقاد وادی پونچھ میں ہوگا، بنجوسہ، ٹولی پیر، گنگا چوٹی، سدھن گلی، گردوارہ اور نارگولا واٹر فال ان علاقوں کے قدرتی حسن سے مہمانوں کو لطف اندوز کیا جاۓ گا، یوتھ فار پیس سمٹ کا بنیادی مقصد سیاحت کے ذریعے امن کو فروغ دینا ہے، جس میں مختلف مندوبین اور تنظیموں کے علاوہ کثیر تعداد میں آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور پاکستان بھر سے نوجوان شرکت کرینگے، آزاد کشمیر میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے، جس میں سیاحت، ثقافت، اور صوفیانہ کلام کے رنگ ایک ساتھ بکھیرے جاتے ہیں، افتتاحی تقریب میں وادی پونچھ کی سیاسی و سماجی شخصیات بطور مہمان خصوصی مدعو ہونگی

اپنا تبصرہ بھیجیں