وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کے لیے عدالتی کارروائی کا آغاز، مظاہرین کا احتجاج۔

لندن (ویب ڈیسک) وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے کے لیے لندن کی عدالت میں پھر سے عدالتی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔
جولیان اسانج کے کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کے باہر اسانج کے حامیوں کی بڑی تعداد مظاہرہ کیا۔مظاہرین اسانج کے حق میں اور امریکہ حوالگی کے خلاف نے ان کی امریکہ حوالگی کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے ۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسانج کو امریکہ کے حوالے نہ کرو اور صحافت کوئی جرم نہیں جیسے نعرے درج تھے۔
واضح رہے کہ جولیان اسانج پر الزام ہے کہ انہوں نے عراق اور افغانستان میں امریکی جنگ سے متعلق امریکی حکومت کے خفیہ راز فاش کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں