ڈاکٹر نذیر گیلانی کی زیر صدارت جموں کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس کا اہم اجلاس

اسلام آباد(ورلڈ ویوز اردو) صدر جموں کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس ڈاکٹر نذیر گیلانی کی زیرصدارت جے کے سی ایچ آر اہم اجلاس انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔اجلاس میں جے کے سی ایچ آر پاکستان و آزاد کشمیر چیپٹر کے چیئرمین محمد اسلم ملک، سیکرٹری آزاد کشمیر و پاکستان چیپٹر محمد عارف چوہدری اور چیف آرگنائزر

محمد اشرف ملک، راجہ حبیب اللہ خان نےشرکت کی۔


اس موقعہ پر ڈاکٹر نذیر گیلانی نے عالمی اور بالخصوص مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے نوٹس میں لانے کے حوالے کی گئی کاوشوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر نذیر گیلانی نے کہا قضیہ کشمیر کو سمجھنے کی ضرورت ہے، سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی ہم یہ جنگ جیت سکتے ہیں ۔اس موقع محمد اسلم ملک، محمد عارف چوہدری ،راجہ حبیب الله خان اور محمد اشرف ملک صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اجلاس میں مسئلہ جموں وکشمیر کی موجودہ پوزیشن، اقوام متحدہ کے رول اور کشمیریوں کے کردار کے علاوہ دیگر اہم امور بھی زیر بحث رہے ۔اجلاس میں مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان اور مہاجرین جموں وکشمیر کو یکجا کرنے لیے اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جموں وکشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس آزادکشمیر اور پاکستان میں قضیہ کشمیر کی اگاہی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں