جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور سینئر پارٹی رہنماءشوکت احمدبخشی جو تہاڑ اور اترپردیش جیلوںمیں غیر قانونی طورپر نظربند ہیں ان کے خلاف کئی برس قبل درج کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں ویڈیو لنک کے ذریعے جموںکی ٹاڈا عدالت میں پیش کیاگیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان کے علاوہ حریت رہنماءجاوید احمدمیر، محمد سلیم ننھا جی ، جاویداحمد زرگر ، منظور احمدصوفی ، انجینئر علی محمد میر ، وجاہت بشیر قریشی ، منظور احمد Ghandro، محمد زمان میر اور معراج احمدشیخ بھی ذاتی طورپر عدالت میں پیش ہوئے ۔ محمد یاسین ملک نئی دلی کی تہاڑ جیل اور شوکت احمدبخشی اترپردیش کی امبیڈکر نگر جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند ہیں۔ بھارتی پولیس نے محمد یاسین ملک اور دیگر کشمیری رہنماﺅں کے خلاف 1989میں نوہٹہ، معراج گنج اور شہید گنج پولیس اسٹیشنوںمیں کم سے کم تین مقدمات درج کئے تھے ۔ عدالت نے بھارتی فضائیہ کے اہلکار کے قتل اور ڈاکٹر روبیہ سعید کے اغوا سے متعلق مقدمے میںدونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کی سماعت 11جنوری تک ملتوی کردی
سات سالوں تک پی ٹی آئی آزادکشمیر کو ون مین شو بنائے رکھا گیا لیکن اب وزیراعظم پاکستان کی ہدایات واضح ہیں:تنویر الیاس
عمران خان نے بیرسٹر سلطان کو انتخابی مہم کے لیے واضح حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائینگے :تنویر الیاس
سردار تنویر الیاس خان اور علی امین گنڈا پور نے پارٹی کے چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی کے ساتھ ملکر آزاد کشمیرکے آمدہ انتخابات کے لئے حکمت عملی طے کرلی۔
حلقہ ڈڈیال ن لیگ کا ساڑھے چار سالہ دور، مسعود خالد نےانتقامی سیاست کو پروان چڑھایا۔
سینٹورس : یوتھ ونگ کی تقریب، بیرسٹر سلطان کی تصویر غائب، یوتھ ونگ کا آفیشل موقف سامنے آگیا ۔
عوامی خدمت کا جذبہ سیاست میں لیکر آیا، مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے؛ آصف حنیف کیلوی۔
بیرسٹر سلطان قابل احترام ہیں، میں انکے لیے خطرہ نہیں ہوں؛ ماجد خان
سردار تنویر الیاس کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
ھندوستان مردہ باد کشمیری عوام پر ظلم و ستم کا حساب لیا جائے گا کشمیری رہنما جناب یاسین ملک صاحب کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا بہت بڑا ظلم ہے
ہمارے جموں کشمیر کے رہنے والوں کو اور خود مختاری اور آذادی پسندوں پر تنقید کرنے سے بہتر ہے حقائق پر مبنی بات کریں تو بہتر ہے کیونکہ اب مزید برداشت نہیں کر سکتے ہیں