جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار ایل اے 28 عزیز احمد ایڈوکیٹ کی انتخابی مہم زور پکڑنے لگی۔

مظفرآباد(ورلڈ ویوز اردو) جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی انتخابی مہم زور پکڑنے لگی، نامزد امیدوار ایل اے 28 کے گھر بڑا مشاورتی اجلاس، نوجوانوں کی بڑی تعداد کی شرکت ۔


تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی چوھدری عزیر احمد ایڈووکیٹ کے گھر پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مقررین نے خطابات کرتے ہوئے نوجوان امیدوار کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نوجوان سوچ کو سراہتے ہیں، نامزد امیدوار حلقہ ایل اے 28 نوجوان قیادت عزیر احمد ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا مثبت سوچ کا حامل الیکشن منشور لے کر آئے ہیں، برادری ازم, مفاد پرستی کی سیاست کو دفن کرنے میں عوام میرا ساتھ دیں، ہم لچھراٹ سے محرومیوں کا ازالہ کریں گے، مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ صحت تعلیم انصاف پر کام کریں گے اور ہم اپنی عوام کا حق انکی دہلیز پر دیں گے۔
مشاورتی میٹنگ ایک جلسے کی شکل اختیار کر گیا ۔عوام علاقہ بسنت کوٹ ‘کارکہ’ مسلونڈی’ سندبن اور بٹنگی کے معروف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور یہ امید ظاہر کرتے ہوئے ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی کہ آپ اپنے والد محروم کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے علاقہ سے مایوسی اور محرومی کا حاتمہ کریں گے اور انصاف اور حق سچ کا ساتھ دیں گے۔اس موقع پر عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے امیدوار اسمبلی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں