جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

اسلام آباد (ورلڈ ویوز اردو) جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں نے آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں حصہ لیتے ھوئے ضلع پونچھ، سدھنوتی، میرپور مظفرآباد نیلم اور پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں کشمیر کے حلقہ جات سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، ڈیموکریٹک پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ نبیلہ ارشاد نے گزشتہ روزپلندری میں کارکنان کی کثیر تعداد کیساتھ جوش و خروش سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے محترمہ نبیلہ ارشاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ ھم سردار خالد ابراھیم مرحوم رحمت اللہ علیہ کے ویثرن کو لے کر میدان سیاست میں اترے ہیں، اور ہمارا مشن و جدوجہد صرف و صرف حقیقی جمہوریت کا فروغ ھے جس میں عام آدمی کو اس کی دہلیز پر اس کا حق ملے، انھوں نے کہا کہ حصول اقتدار کی تمنا ہمیں ضرور ھے لیکن غیر جمہوری و چور دروازوں اقتدار کے خصول کے قائل نہیں بلکہ حقیقی جمہوری طریقے سے اس واسطے ہمارے کارکن بھرپور طریقے سے عوام کے پاس جائیں گے اور اپنا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے اور مجھے امید ھے کہ عوام ہمارا ضرور ساتھ دیں گے کیوں گے ہم عوامی حقوق کے حصول کا الم حق لے کر نکلےہیں اس لیئے باشعور عوام ہمیں ضرور موقع دیں گے، حلقہ پونچھ پانچ میں امیدوار کی دستبرداری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں محترمہ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ سردار صغیر خان چغتائی آزاد کشمیر کا ایک عظیم سرمایہ تھے المناک حادثے نے ہم سے ہمارا بہت بڑا سرمایہ چھین لیا اور جتنا غم اس عظیم شخصیت کا ان کے خاندان کو ھے اتنا ہی ھمیں بھی ھے ھم سردار صغیر صاحب کو تو واپس نہیں لا سکتے لیکن اس کرب ناک گھڑی میں ان کی دلجوئی تو کر سکتے ہیں جو ہمارے بس میں ھے اس لیئے جب سردار صغیر خان کے خاندان نے جیسے ہی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا میں نے پارٹی سے مشاورت کی اور اپنی امیدوار کو غیر مشروط طور پہ دستبردار کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی پارٹی کی حلقہ پانچ کی امیدوار کو دستبردار ھونے کی درخواست کی جو کہ انھوں نے بھی اعلیٰ ظرفی کا ثبوت دیتے ھوئے قبول کر لی اور ہمارے مشورے کو قبول کرتے ھوئے دستبردار ھو گئیں جس وجہ سے ہم ان کے تہ دل سے شکر گزار ہیں۔۔۔۔۔بعد ازاں محترمہ نبیلہ ارشاد کے کاغزات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کیلئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں