پاکستان مسلم لیگ نواز حویلی کے مرکزی رہنما سید ماجد گیلانی مسلم لیگ ن سے مستعفیٰ ، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

جملہِ قبائل کو ساتھ کے کر چلنا ، انکے حقوق کی حفاظت کرنا ، منشور میں شامل

25 جولائی کو عوام مجھے ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ، ماجد گیلانی

حویلی کہوٹہ ( عمر بٹ ) سابق امیدوار اسمبلی و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ نون ضلع حویلی سید ماجد گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ نون کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔ماجد گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ساتھیوں ۔دوستوں اور کارکنوں کی مشاورت کے بعد مسلم لیگ نون کو خیر آباد کہہ کر بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انشاءاللہ حویلی کے جملہ سب قبائل کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔ماجد گیلانی نے کہا انشاءاللہ نوجوانوں کے حقوق کا تحفظ کروں گا ۔ایک سوال کے جواب میں ماجد گیلانی نے کہا کہ صحافت سمیت تمام عہدے چھوڑ دوں گا لیکن حویلی کی عوام کو نہیں چھوڑ سکتا باقی جو زندگی ہے وہ حویلی کی عوام کے لیے آج وقف کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ماجد گیلانی نے کہا کی بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا فیصلہ دوستوں ساتھیوں اور کارکنوں کی طویل مشاورت کے بعد کیا ہے ۔ماجد گیلانی نے کہا 25 جولائی کو حویلی کی عوام بھرپور انداز میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ماجد گیلانی نے بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاک فوج کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔حویلی کے جملہ صحافی احباب جن میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے دوست ہیں سب نے ہمیشہ ہر موقع پر مجھے عزت اور مقام دیا میں اس موقع پر سب صحافی احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے موصوف اس سے قبل تین مرتبہ اسمبلی کا الیکشن لڑ چکے ہیں اور حویلی کی سیاسی سماجی اور مذہبی لحاظ سے اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں