ایل اے 39 جموں 6 کے پی ٹی آئی رہنماؤں ٹکٹ ہولڈر کی مخالفت کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی(ورلڈ ویوز اردو) ھم کسی بھی صورت میں حلقہ ایل اے 39 جموں 6 میں نووارد امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے۔ایکشن گروپ تحریک انصاف حلقہ ایل اے 39 جموں 6 امیدواروں کا ایک مشاورتی اجلاس راجہ کلیم ربانی کے گھر پر منعقد ھوا جس میں امین چغتائی۔چودھری رخسار۔نصراللہ خان جرال۔کرنل قدیر چوھان۔اور راجہ امجد خورشید نے شرکت کی اور باہمی صلاح مشورہ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ اس حلقہ سے ایک نووارد خاتون کو ٹکٹ دے کر تحریک انصاف کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور پھر مندرجہ بالا خاتون کے شوہر جو کہ لوگوں کو آور خاص کرم باقی ٹکٹ کے امیدواروں کو دھمکیاں دے کر اس بات کی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اس حلقہ سے تحریک انصاف الیکشن ھار جائے لحاظ ھم سب نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ھم کسی صورت بھی اس سازش کا حصہ نہیں بنیں گے جو سازش اس حلقہ سے ایک کمزور امیدوار کو ٹکٹ دے کر عمران خان اور تحریک انصاف کے لئے کی گئی ہے اور انشاءاللہ 10 جون کو ھم باہمی صلاح مشورہ کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور انشاءاللہ ھمارے لاےعمل سے حلقہ میں تحریک انصاف اور قائد پاکستان کے ویژن کو مضبوطی ملے گی ھمیں امید ھے ک قاید تحریک انصاف عمران خان اور باقی قیادت ھماری ریویو کی درخواست جو کہ ھم نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور ممبر ریویو کمیٹی عامر کیانی کے پاس جمع کرای تھی پر غور کرتے ھوے نووارد خاتون سے ٹکٹ واپس لے کر کسی مضبوط امیدوار کو ٹکٹ جاری کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں