تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی۔عبدالقیوم نیازی

عباسپور (سائرہ یوسف چغتائی)آزاد کشمیر میں الیکشن 2021 پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ فائنل ہونے کے بعد حلقہ نمبر 1 ایل اے 18 کےنامزد امیدوار سردارعبدالیقوم نیازی عباسپور میں آئے تو حلقہ نمبر 1 کی عوام نے انکا شاندار استقبال کیا آئ ایس ایف ،یوتھ کی ایک بڑی ریلی عباسپور سے بیڑی گلی انکا استقبال کرنے گئ جلوس کی قیادت صدر تحصیل حلقہ نمبر1 سردارفاروق چغتائ،سردار مظہر اقبال چغتائ،چوہدری اسحاق ،چوہدری نصیر، آئ ایس ایف کےمرکزی رہنما اعتزاز خان رتیال،انجئینر رضوان چوہدری،عثمان گجر سمیت دیگر نے کی۔ریلی نے عباسپور شہر کا چکر لگایا ہزاروں موٹر سائیکل ،گاڑیوں پر مشتمل ایک جلوس کی شکل میں انکو عباسپور لایا گیا۔ نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی پاکستان تحریک انصاف حلقہ نمبر1 عباسپور ایل اے 18 سردارعبدالیقوم نیازی نے پاکستان تحریک انصاف کے آفس کا افتتاح اپنے ہاتھوں سے کیا اس موقع پر ان کے ساتھ سابق وزیر مال حاجی غلام مصطفیٰ صاحب بھی تھے مرکزی آفس کا افتتاح کرتے ہوئےنامزد امیدوار پاکستان تحریک انصاف حلقہ نمبر1 ایل اے 18 پونچھ سردار عبدالقیوم نیازی نے کہاکہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں عباسپور کی عوام کا جہنوں نے مجھے عزت دی پیار دیا اور شاندار استقبال کیا میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور انشاء اللّٰہ تعالیٰ آپکا یہ سپاہی اس بار جیت کر اسمبلی میں جائیگا ۔عباسپور کی جو عوام پی ٹی آئ میں شامل ہوئ جہنوں نے مجھ پر اعتماد کیا میں انکو کھبی مایوس نہیں ہونے دونگا۔عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے مسئلہ کشمیر کو 70 سال سے جو سفارتخانہ میں پڑا تھا اس کو اجاگر کیا اور کشمیریوں کی آواز بنے جن کی جنگ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہے۔اور انشاء اللّٰہ تعالیٰ وہ پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی ان کرپٹ لوگوں کاجلد خاتمہ کرینگے ۔سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا کہ حلقہ نمبر 1 کو دس سال سے پسماندہ رکھا گیا صرف اپنے براردی من پسند لوگوں کو نوازا۔کوئ ایک بڑا میگا پراجیکٹ بتا دیا جائے مجھے جو عباسپور میں ان دس سالوں میں آیا ہو۔وزیراعظم پاکستان نے ساڑھے تین کروڑ کشمیریوں کیلئے بھیجا کینسر ہسپتال کیلئے دئیے ،احساس پروگرام کا آغاز ہوا ۔دس لاکھ سے زائد لوگوں کو ہیلتھ کارڑ فراہم کئے گئے ابھی جبکہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بھی نہیں بنی انشاء اللّٰہ اس بار بھاری اکثریت سے جیت کر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائے گی لوگ جوق درجوق عمران خان نے ویژن سے متاثر ہوکر پی ٹی آئ میں شامل ہورہے ہیں کیونکہ وہ عمران خان کے ویژن کو پسند کرتے ہیں اوروہ چاہتے ہیں کہ آزادکشممیر میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے انشاء اللّٰہ اس بارآزادکشمیر میں بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں