جن لوگوں سے اپنی جماعت نہیں سنبھالی جاتی وہ ملک کیا سنبھالیں گے؟ عوام پیپلزپارٹی پر بھروسہ رکھیں؛ فیصل راٹھور

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) عوام نے پاکستان میں تحریک انصاف کی ناکام حکومت اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی ناکام ترین حکومت کا تجربہ کر لیا ہے دونوں حکومتوں نے مہنگائی بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا آزاد کشمیر میں برادری ازم علاقائی ازم اور اقربا پروری کو پروان چڑھایا گیا راجہ فیصل ممتاز راٹھور ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جو تعمیر و ترقی ہوئی اس کی مثال گزشتہ 73سال میں نہیں ملتی ہم نے انکی طرح کھوکھلے دعوے نہیں کیے ہمارے دور کی تعمیر و ترقی زمین پر نظر آ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے میرٹ پر ٹکٹ تقسیم کر کے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھا ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے میرٹ کا قتل عام شروع کر رکھا ہے اور اقتدار کے آخری ایامِ میں فراڈ منصوبہ جات کے اعلانات کی جعلی تختیاں لگا کر اور تھوک کے حساب سے غیر قانونی بھرتیاں شروع کر رکھی ہیں جو انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے پانچ سال تک ایوانِ وزیراعظم عام آدمی کے لیے شجر ممنوعہ بنا رہا اور آج اقتدار کے آخری ایام میں حکمرانوں میں عوام کی محبت جاگ گئی ہے۔ گزشتہ پانچ سال عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرنے والوں کو آخری دنوں میں عوام کی محبت ستانے لگی ہے انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں حکمرانوں نے مال بنا پالیسی اختیار کیے رکھی ایسے منصوبہ جات بنائے گئے جن کے ذریعے مال کمایا جائے اور ایسے مخصوص علاقوں میں یہ نام نہاد منصوبے دیے گئے جہاں میڈیا کی رسائی نہ ہو مال کمانے کی حوس میں آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ کا نصف سے زائد صرف ایک ہی محکمہ کو دیا جاتا رہا خود کو مضبوط ظاہر کرنے والا وزیراعظم وزرا کے گروپ سے بلیک میل ہوتا رہا بجٹ کی تقسیم کا تناسب چیک کریں تو مخصوص علاقے اور مخصوص کمپنیوں کو کام ملتے رہے جہاں حصے داری تھی اور حکمران ایک بھی عوامی فلاح کا کوئی میگا پروجیکٹ نہیں دے سکے انہوں نے کہاکہ حکمران غلط کاموں اور ناجائز تقرریوں کے لیے بیوروکریسی پر دبا ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی ناجائز کاموں کے لیے حکمرانوں کا کوئی دبا قبول نہ کرے بیوروکریسی کسی فرد واحد کی یا کسی جماعت کی ملازم نہیں بیوروکریسی ریاست کی ملازم ہے انہوں نے کہاکہ کچھ آفیسران حکمرانوں کے زاتی ملازم بنے ہوئے ہیں وہ اپنا قبلہ درست کر لیں۔ کارکن پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کیلئے کام کریں ۔پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کی کامیابی ھو گی۔اتحاد اور اتفاق سے آ گے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنا ئیں ہم کوٹلی والوں کو بہت سی خوشخبریاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں سے اپنی جماعت نہیں سنبھالی جاتی وہ ملک کو کیا سنبھالیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی آ ئند ہ انتخابات میں کامیاب ہو کر دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں