عباسپور میں انٹرنیٹ نا ہونے کی وجہ سے ہزاروں طلباء کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

عباسپور(سائرہ چغتائی)عباسپور میں انٹرنیٹ کی سروس ناقص ہونے کی وجہ سے طلباء وطالبات کوآن لائن کلاسز لینے میں دشواری کاسامنا کرناپڑرہا ہے ایک طرف کرونا وائر س کی وجہ سے سکولز،کالجز،یونیورسٹریزبند جبکہ دوسری جانب تمام سکولز،کالجز،یونیورسٹریز میں آن لائن کلاسز اورپیرز آن لائن لئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے طلباء کاتعلیمی نقصان ہورہا ہے اور مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے عوام علاقہ عباسپور،طلباء وطالبات نے کہاکہ آئے روزعباسپور میں انٹرنیٹ کی سروس کی پرابلم رہی ہے پی ٹی سی ایل کی ناقص سروس کی وجہ سے ہماراتعلیمی نقصان ہورہاہے ایک کرونا کی وجہ سے سکولز بند ہونے کی وجہ سے ہمارا تعلیمی نقصان ہوا اور دوسراآن لائن کلاسز میں انٹرنیٹ کی سروس ناقص ہونے کی وجہ کلاسز ایٹینڈ ہی نہیں کرپارہے ہیں جو ہم گھر بیٹھ کربھاری فیس ادا کررہے ہیں اور حاصل بھی کچھ نہیں ہورہا ہے یہ سراسرہمارے ساتھ زیادتی اور تعلیم دشمنی ہے لہذا ہم وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر،کمشنر پونچھ،ڈپٹی کمشنر پونچھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عباسپور میں انٹرنیٹ کی سروس پی ٹی سی ایل سروس کو بہتر بنایا جائے تاکہ طلباء وطالبات کو مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے اور تعلیمی نقصان ہونے سے بچایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں