کریلوی خاندان کو ملک ذوالفقار پر تنقید مہنگی پڑ گئی۔

کوٹلی(ورلڈ ویوز اردو)کریلوی خاندان کوملک ذوالفقارپرتنقیدمہنگی پڑگئی ۔ سردارنعیم خان کی پریس کانفرنس کے بعدملک برادری کے بڑوں نے سرجوڑلیے ۔ مسلم کانفرنس حلقہ کوٹلی سٹی کے دوبڑے رہنماءوں نے فاروق سکندرکوقبول نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔ ملک ذوالفقارسے زعماکے رابطے شروع ۔ حلقہ کوٹلی سٹی سے مل کرکریلوی خاندان کوآءوٹ کرنے کی پلاننگ شروع ۔ نکیال میں بھی ملک برادری کریلوی خاندان کے خلاف مسلم لیگ ن میں متحدہونے لگی ۔ چندروزتک حلقہ کوٹلی سٹی اورحلقہ نکیال میں بڑے نام کریلوی خاندان سے سیاسی رفاقت ختم کرنے کا اعلان کرینگے ۔ فاروق سکندرکاکوٹلی سٹی سے الیکشن لڑنے پرملک نوازکوپرانے ساتھیوں نے چھوڑنے کاعندیہ دے دیا ۔ ذراءع کے مطابق سابق وزیرحکومت سردارنعیم خان کی ملک ذوالفقارکے خلاف پریس کانفرنس ،سردارنعیم خان کومہنگی پڑگئی ۔ سابق وزیرحکومت سردارنعیم کی پریس کانفرنس کے بعدنہ صرف حلقہ نکیال بلکہ پورے ضلع کوٹلی کی ملک برادری کے بڑوں نے سرجوڑلیے اورمستقبل کے لاءحہ عمل پرغورکرناشروع کردیا ۔ ذراءع کے مطابق مسلم کانفرنس حلقہ کوٹلی سٹی کے دوبڑے رہنماءوں نے فاروق سکندرکوقبول کرنے سے انکارکردیاہے ۔ اس سلسلے میں ملک ذوالفقارسے حلقہ کوٹلی سٹی کی ملک برادری کے زعمانے رابطے شروع کردیئے ہیں اور ذرائع نے اس چیزکابھی انکشاف کیاہے کہ فاروق سکندرکاکوٹلی سٹی سے الیکشن لڑنا اورملک نوازکی حمایت کرنے پرانہیں بھی پرانے ساتھیوں نے چھوڑنے کاعندیہ دے دیاہے ۔ دوسری جانب سردارنعیم کی پریس کانفرنس کے بعدملک برادری مسلم لیگ ن میں متحدہونے لگی اورحلقہ نکیال میں کریلوی خاندان کوالیکشن ہرانے کے لیے پلاننگ اورتیاری شروع کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں