آزاد کشمیر،کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر امیدوار اسمبلی گرفتار

کوٹلی (ورلڈ ویوز اردو)لاک ڈاؤن ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر پولیس حرکت میں آگئی۔۔ ایک امیدوار اسمبلی کو گرفتارکر لیا گیا۔کرونا ایس او پیز کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہوئے اپنے گھر میں افطار ڈنر کا اجتماع منعقد کرنے پر آزاد امیدوار اسمبلی عاصم جاوید بھٹی گرفتار۔۔۔۔زیر دفعہ 188ض ف۔اور 3وبائی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر دیا گیا۔۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی کی خصوصی ہدایت پرSHO تھانہ سٹی سردار سہیل یوسف نے ایکشن لیتے ہوئے ایک امیدوار اسمبلی عاصم جاوید بھٹی حلقہ 3سٹی کو لاک ڈاؤن ایس او پیز کی خلاف ورزی کے جرم کی پاداش میں گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔ملزم کے خلاف زیر دفعہ 188ض ف اور 3وبائی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر دی گئی۔۔۔ادھر ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان نے پولیس کے بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا وباء کے حوالہ سے انتظامیہ نہایت ہی سنجیدگی کے ساتھ ایکشن لے رہی ہے۔ہمارا مقصد شہریوں کو ہر قیمت پر اس موزی وباء سے محفوظ بنانا ہے۔عوام کی مشکلات کا ہمیں بھر پور احساس ہے تاہم لوگوں کی زندگیوں پر کوی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ حکومتی احکامات کی خلاف ورزیوں پر بلا تخصیص کارروائیوں کا عمل جاری ہے۔ہمارا مقصد کسی مخصوص گروپ یا شخصیت کو ٹارگٹ کرنا ہر گز نہیں ہے۔۔۔عوام الناس احتیاط سے کام لیں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور پر ہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔حکومتی احکامات کی پاسداری کریں اور اس موزی وباء سے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا تخصیص ایکشن لیا جاے گا۔لوگ زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں