چوہدری سفیر رشید کی جانب سے امیدوار آزاد کشمیر اسمبلی رفیق نئیر کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر۔

اسلام آباد (ورلڈ ویوز اردو) مرکزی رہنما پی ٹی آئی حلقہ کھوئیرٹہ چوہدری سفیر رشید کی جانب سے سابق وزیر صحت و سابق نائب صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر چوہدری محمد رفیق نئیر کے اعزاز میں افطار ڈنر

افطار ڈنر میں جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ضلع کوٹلی بشیر گورسی، ندیم قاسمی، صدر انصاف یوتھ ونگ ضلع کوٹلی انیق احمد نئیر، قدیر گورسی کے علاوہ دیگر اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سفیر رشید نے کہا آج کا افطار ڈنر اس بات کا عزم ہے کہ ہم حلقہ کھوئیرٹہ میں رفیق نئیر کے دست بازو ہیں اور آمدہ الیکشن میں رفیق نئیر کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم امید کرتے ہیں رفیق نئیر پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں ٹکٹ جاری کریں اور رفیق نئیر الیکشن جیت کر سیٹ قیادت کو تحفہ میں دیں گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رفیق نیئر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے آمدہ الیکشن پی ٹی آئی کا ہے اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی، پی ٹی آئی کا دور آزاد کشمیر کی تاریخ کا سنہرا دور ہوگا، پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنا کر عوامی فلاح و بہبود کے مشن پر گامزن رہے گی اور عمران خان کے وژن پر کام کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں