خواجہ طارق سعید کی بلاول بھٹو سے اہم ملاقات پیپلز پارٹی میں واپسی کا اعلان کر دیا

کراچی(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور سے سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور سابق چیرمین زکواة کونسل و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ کی مشترکہ ملاقات۔ خواجہ طارق سعید نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو اپنے تحفظات سے آگا کیا جن پر انہوں نےپارٹی سے استفعٰی دیا تھا بلاول بھٹو زرداری نے خواجہ سعید اورانکے خاندان کی پارٹی کے ساتھ نظریاتی وابستگی اور پارٹی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوے کہا کہ آپکی خدمات کو پارٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں پارٹی کیلے کام کریں جس پر خواجہ طارق سعید نے کہا کہ آپ کی گفتگو اور حوصلہ آفزائی سے میرے تحفظات دور ہوگئے ہیں میں اور فیصل ممتاز راٹھور پہلے کی طرح ملکر پارٹی کیلے کام کریں گے اور انشاءاللہ پارٹی پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیں گے اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور سے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر آگاہی حاصل کی اور کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر ہے اور پیپلزپارٹی کشمیریوں کے حق خودارادیت تک انکے ساتھ ہے 2021 کے انتخابات میں آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی ہی اکثریتی پارٹی ہوگی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں