خواجہ قمر دین میر ایک مخلص انسان تھے۔فیصل راٹھور

اسلام آباد (پ ر) سابق وزیرِ برقیات آزاد کشمیر اور جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے خواجہ قمر دین میر کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ خورشید آباد سے تعلق رکھنے والے خواجہ قمردین میر ممتاز حسین راٹھور کے بااعتماد ساتھی ،زیرک اور مخلص انسان تھے ۔انہوں نے کہا خواجہ قمر دین میر کی وفات ایک گہرا صدمہ ہے،دکھ کی اس گھڑی میں ہم پسماندگان کے ساتھ کھڑے ہیں ،اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت کریں اور لواحقین کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطاکرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں