انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی نے سردار وجاہت الیاس کی حمایت کا اعلان کر دیا

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی نے اعلیٰ قیادت کی موجودگی میں پارٹی کے لیے سردار وجاہت الیاس کی قربانیوں کو سراہتے ہوے ایل اے39 جموں 6 میں سردار وجاہت الیاس کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوے پارٹی سے ٹیکٹ جاری کرنے کی درخواست کردی۔ 

24 اپریل کی شام راجہ شہباز احمد کی جانب سے یوتھ مرکز میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ایم این اے اور صدر پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب صداقت علی عباسی،  مرکزی کنوینئر آئی ایس ایف پاکستان چوہدری ارسلان، مشیر وزیر اعلی و چیئر مین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود، کرنل اجمل راجہ، چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی، صدر انصاف یوتھ ونگ نارتھ پنجاب سردار طیب، جنرل سیکرٹری شہاب کھوکھر، چیئرمین فوڈ کمیٹی راجہ ماجد اور وائس چیئرمین پی ایچ اے ملک عابد نے خصوصی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں