مندھار کے ساتھ ہمیشہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا رہا ہے۔اب برداشت نہیں کریں گے۔دلفراز راٹھور

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) مندھار کے ساتھ ہر دور میں سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا رہا ہے. تحریک انصاف اقتدار میں میں آ کر مندھار کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرے گی. سینئر رہنما تحریک انصاف آزادکشمیر دلفراز شاہین راٹھور. تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما دلفراز شاہین راٹھور نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ہمیشہ سے مندھار کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے. ہر دور میں ترقیاتی کاموں میں ڈنڈی ماری گئی ہے.ضلع حویلی کہوٹہ کے گاؤں مندھار میں گرلز پرائمری اسکول سے آگے کوئی تعلیمی نظام اور نا صحت کی سہولیات موجود ہے.ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے مقامی مریضوں کا علاج کھلے آسمان تلے سخت سردی میں کیا جاتا ہے. مندھار میں کسی قسم کی کوئی طبی ، تعلیمی اور دوسری سہولت نہیں دی جا رہی ، لوگ آج بھی اپنے پیاروں کی میتوں اور مریضوں کو گھنٹوں پیدل اٹھا کر سفر کرتے ہیں. اگر بدقسمتی سے وہاں کوئی شخص کسی مرض میں مبتلاءہو جائے تو اس کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں ہوتی.تعلیم کے ایسے حالات ہیں کہ ایک بوائز ہائی سکول کے علاوہ پڑھائی کا کوئی نظام موجود نہیں. دو گرلز پرائمری سکول ہیں جن کی عمارات کی حالت خستہ حال ہے.مناسب طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو دشواری کا سامنا ہے جبکہ تعلیمی نظام بہتر نا ہونے کی وجہ سے بہت سے بچوں کا مستقبل داﺅ پر لگا ہوا ہے ، اس کے علاوہ سڑکوں کا یہ عالم ہے کہ کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں.سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث وہاں پر گاڑی کی سہولت میسر نہیں جبکہ برف باری کیوجہ سے پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ آئے روزبھارتی گولہ بھاری کی وجہ سے ہونےوالے نقصان کی تلافی بھی ابھی تک عملاً نہیں ہوسکی.اس مرتبہ مندھار کے عوام اپنا سیاسی فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں گے اور اپنے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں