تصاویر کیوں چلائیںجاری کیں اچھا نہیں ہوگاتنویر الیاس کی پارلیمانی بورڈ کو دھمکیاں ‘اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(قیصر ایوب سے) پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے سامنے انٹرویو کی اندرونی کہانی،مبینہ طور پرسردار تنویر الیاس کی جانب سے بورڈ ممبران سے رابطہ کر کے رعب جمانے کی کوشش کی جانے لگی۔ذرائع کے مطابق چند روز قبل سردار تنویر الیاس بارے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہو کر انٹرویو کی اندرونی کہانی کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں جس کے بعد گزشتہ روز ایک نئی خبر سامنے آئی کہ سرادر تنویر الیاس نے مبینہ طور پر بورڈ ممبران سے رابطے کر کے رعب جمانے کی کوشش کی اور موقف اختیار کیا کہ دوران انٹرویو کی کہانی اور تصاویر کیوں جاری کروائی ہیں یہ اچھا نہیں ہو گا جس پر بورڈ ممبر کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا اور کہا گیا کہ بورڈ کے سامنے انٹرویو دینے والے دہگر امیدواروں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں صرف جناب کی ہی نہیں اور خبریں ہر کوئی اپنے ذرائع سے حاصل کرتا ہے رعب جمانے کی کوشش نہ کریں جناب کے حالات بھی سب کو معلوم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں