سردار تنویر الیاس کا ٹکٹ کیلئے انٹرویوسخت سوالات کا سامنا

اسلام آباد(قیصر ایوب سے)سردار تنویر الیاس کا ٹکٹ کیلئے انٹرویو،بورڈ کی جانب سےپارٹی وابستگی، خدمات اور پارٹی میں متنازعہ حیثیت پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ، وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس کا تین انتخابی حلقوں سے ٹکٹ کے حصول کیلئے انٹرویو،بورڈ ممبران کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس پہلے تو پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہونے سے انکاری تھے تاہم پیش ہونا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر بورڈ ممبران کی جانب سے تین حلقوں سے ٹکٹ کی مانگ پر سخت سوالات پوچھے گئے،موصوف سے سوال ہوا کہ پارٹی کیلئے کن خدمات کی بناء ہر تین حلقوں سے ٹکٹ دیا جائے؟کیا تین حلقوں سے ٹکٹ لیکر تینوں حلقوں سے کامیابی کی ضمانت دیتے ہیں؟ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سوالات پر موصوف برہم ہوئے اور جواب دیا کہ عوام میں مقبولیت ہے اور عوامی مطالبے پر تین حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پر ایک اہم بورڈ رہن بے سوال کیا کہ اگر اتنی مقبولیت ہے تو پونچھ حلقہ 3 سے پی ٹی آئی کے پاس موزوں امیدوار کوئی نہیں آپ وہاں سے کیوں نہیں الیکشن میں حصہ لیتے جس ہر کوئی جواب نہیں دے سکے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے پارلیمانی بورڈ کی جانب سردار تنویر الیاس سے پارٹی وابستگی اور ان کی آزاد کشمیر کی سیاست میں انٹری کے بعد سے ہونے والی گروپنگ پر سخت سوالات کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں