آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں حلقہ ایل اے ون ڈوڈیال سے اظہر صادق کی پوزیشن مستحکم

اسلام آباد (ثاقب راٹھور) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آمدہ انتخابات میں میں حلقہ ایل اے ڈوڈیال سے اظہر صادق کی پوزیشن مستحکم، پارٹی ٹکٹ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کے لیے نشست جیت سکتے ہیں. تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں حلقہ ایل اے 1 میرپور ون ڈوڈیال سے پاکستان تحریک انصاف جے تین رہنماؤں نے ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں. جن میں اظہر صادق، لیاقت علی اور خان ظفر خان شامل ہیں. ان تینوں افراد کے پارلیمانی بورڈ کے سامنے انٹرویو ہو چکے ہیں. ٹکٹ کے لیے اس وقت تک موزوں ترین امیدوار اظہر صادق سامنے آ رہے ہیں. پارٹی اور حلقے میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے. اس وقت ڈوڈیال کی اکثر سیاسی شخصیات اظہر صادق کے ساتھ ہیں. جبکہ اظہر صادق کے مقابلے میں باقی دو افراد جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے درخواستیں دی ہیں انکے پاس کوئی خاص ووٹ بنک موجود نہیں ہے.ایک عوامی رائے کے مطابق اظہر صادق ہی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں. اگر دوسرے دو امیدواروں میں سے کسی کو پارٹی ٹکٹ مل بھی جائے تو دو سے ایک ہزار سے زائد ووٹ تحریک انصاف کو ملنے کی توقع ہے. حلقے کہ عوام دیگر امیدوار صرف اپنا شوق پورا کرنے کے لیے سیاست میں آئے ہیں. جبکہ اظہر صادق ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اظہر صادق کے چچا چوہدری محمد یوسف سابق وزیر حکومت آزادکشمیر رہے اور ڈوڈیال میں کافی اثر رسوخ رکھتے ہیں. گزشتہ الیکشن میں اظہر صادق نے ساڑھے چھ ہزار ووٹ لیے تھے. پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے ووٹرز بھی اپنی اپنی پارٹیوں سے نالاں نظر آتے ہیں. اس ووٹ بنک کا فائدہ اظہر صادق کو مل سکتا ہے اس وقت تک کی زمینی حقائق کے مطابق اگر پارٹی ٹکٹ مل جاتا ہے تو یہ نشست تحریک انصاف کی ہو ہے. دوسری جانب ڈوڈیال سے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا اپنا ووٹ بنک بھی ہے جو گزشتہ الیکشن میں چوہدری افسر شاہد کی طرف چلا گیا تھا اب تحریک انصاف کو مل سکتا ہے. اس وقت تک دو سابق امیدواران اسمبلی کی مکمل حمایت اظہر صادق کو حاصل ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں