آزاد کشمیر:راجہ امجد منہاس ترقیاب، ڈائریکٹر اطلاعات تعینات

مظفرآباد

راجہ امجد حسین منہاس کو ترقی دیکر ڈائریکٹر اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے ۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔راجہ امجد حسین منہاس ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات کے طور پر رابطہ آفس راولپنڈی میں فرائض انجام دے رہے تھے ۔وہ محکمہ کے سینئر ترین آفیسر ہیں جنہیں ترقی دیکر ڈائریکٹر اطلاعات مقرر کیا گیا ۔راجہ امجد حسین منہاس نے دوران سروس باغ ،مظفرآباد ،میرپور ،راولاکوٹ اور راولپنڈی میں فرائض انجام دئیے وہ انتہائی شاندار کیرئیر کے حامل افسر ہیں جنہیں محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ۔راجہ امجد حسین منہاس پنجاب یونیورسٹی لاہور سے فارغ التحصیل ہیں جہاں سے انہوں نے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔علاوہ ازیں کئی پروفیشنل کورسز و ورکشاپس سے استفادہ کیا ۔انہوں نے 1998 میں محکمہ اطلاعات کو بطور انفارمیشن آفیسر جائن کیا تھا ۔محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اصلاحاتی امور میں راجہ امجد حسین منہاس کا اہم کردار ہے جو ان کے ڈائریکٹر تعینات ہونے کے بعد مزید نکھر کر سامنے آئے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں