مسلم لیگ ن کے دیرینہ رہنما نے جماعت چھوڑ دی.

راولپنڈی(خبر نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد مسعود خان نے اپنی 22 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کر دیا آئندہ چند دن مستقل کے لاعمل کا اعلان کریں گے،تفصیلات کے مطابق محمد مسعود خان کا تعلق آذاد کشمیر حویلی سے ہے، ماضی میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے جنرل الیکشن میں کلیدی کردار رہا ہے،اب مسلم لیگ ن کی پالیسوں سے نالاں ہو کر کنارہ کشی کر لی اوراپنی 22 سالہ رفاقت ختم کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو مستحکم بنانے میں دن رات محنت کی اور پارٹی کو تقویت دی لیکن اب ن لیگ کی پالیسوں سے دل بھر گیا ہے اس لئے رفاقت ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں بہت جلد آمدہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے جو عوام علاقہ کیلئے بہتر ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں