عباسپور. لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز پر عمل نا کرنے والوں پر بھاری جرمانے.

عباسپور(سائرہ یوسف)کورونا امت مسلمہ کیلئے ایک بہت بڑی آزمائش ہے عوام حکومتی ایس اوپیرپر عمل درآمد کریں تحصیلدار سرداررضوان لطیف۔تفصیلات کے مطابق عباسپور میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لئے انتظامیہ حرکت میں خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔پونچھ انتظامیہ کی جانب سے ضلع پونچھ میں ایک ہفتے کے لئے ٹرانسپورٹ مکمل بند،پونچھ میں 29فیصدکورونامریضوں کی شرح کی وجہ سے چاراپریل سے گیارہ اپریل تک لاک ڈاون کیاگیا ہے جس پر آج دوسرے روزبھی عباسپورمیں سختی سے عمل درآمد کروایا گیا۔راولاکوٹ سمیت پونچھ کے تمام بڑے شہروں میں مکمل لاک ڈاون کیاگیا ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔مو ٹر سائیکل پر ڈبل سواری سوار کرنے والوں کو جرمانے کئے گئے۔ آزاد کشمیر میں خاص طور پر ضلع پونچھ میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ز کرونا کی روک تھام کے لئے انتہائی اہم اقدام اٹھائے گئے۔انتظامیہ عباسپور کا کہنا تھا کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں،تاجروں،وکلاء،علماء کرام کو وائرس کی روک تھام کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کرنی چاہیے کوشش کریں کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے خود بھی اختیاط کریں عوام کو بھی بچائیں اور سرحدوں کو بھی محفوظ رکھیں کیونکہ کرونا امت مسلمہ کے لئے بڑی آزمائش ہے اس سے نکلنا ہو گا۔تحصیلدار سردار رضوان لطیف نے کہا کہ کم عمر بغیر ہیلمنٹ،بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کو بھاری جرمانے کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے اور بغیر ماسک اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی بھاری جرمانے کئے گئے شہری غیرضروری سرگرمیوں سے احتیاط کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں