چیئرمین کورٹ چوہدری اختر کا دورہ حویلی. مستحق افراد میں سلائی مشینیں اور وہیل چئیر تقسیم کی.

حویلی (عمر بٹ)کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے چئیر مین چوہدری محمد اختر کا دورہ حویلی۔ دورے میں معذو ر افراد بیوگان اور مدرستہ تعلیم القرآن کے بچوں میں ویل چئیرز، سلائی مشینیں، قرآن پاک جائے نماز ، اور سوٹ کی تقسیم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے چئیر مین چوہدری محمد اختر کی حویلی آمد اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برگیڈئیر جواد، لیفٹینٹ کرنل یسین ، ڈپٹی کمشنر حویلی سید اشفاق گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر حویلی چوہدر ی نزاکت حسین ، ایس پی حویلی مرزا شوکت حیات،میجر سجاد، کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نعت خوانی کے بعدمہمان خصوصی برگیڈئیر جواد، چوہدری محمد اختر چئیر مین کورٹ ، ڈپٹی کمشنر حویلی سید اشفاق گیلانی ، پرنسپل سید عابد بخاری نے خطاب کیا ۔ڈپٹی کمشنر حویلی سید اشفاق گیلانی نے چوہدری اختر کا شکریہ ادا کیا کہ اس دوردراز علاقے میں انہوں نے اپنی توجہ دی میں سمجھتا ہوں کہ انکا یہ بڑا پن ہے ۔چوہدری اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ یہاں پر کوئی تقریب رکھی ہے میں اس حق میں نہیں ہوتا بحرحال میں آپکا مشکور ہوں جنہوں نے ٹائم نکالا میں سمجھتا ہوں کہ آپ بھی ہمارے جیسے انسان ہیں کوئی انسان کسی سے کم تر نہیں ہوتا۔یہ سب زندگی کا حصہ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کی طر ف سے ایک امتحان ہوتا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹا سا پیکج ہے انشاء اللہ ، اگر زندگی نے وفا کی تو یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج میں نے آپ کے ایک گائوں فتح پور کا دورہ کیا جہاں پر سکول کی حالت دیکھی مجھے ایسے لگ رہا تھا کہ میں کسی افریقہ کے کسی گائوں میں بیٹھاہوں سکول کے ایسے حالات میں نے زندگی میں کبھی نہیں دیکھے ایک ایک کلاس میں 100 کے قریب بچے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ میں کسی پر کوئی تنقید نہیں کرنا چاہتا میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہم سے کوئی کام لینا ہے۔ ہم ان کو کوئی سہولیات نہ دے پائیں تو ہمار ا کیا فائدہ ہم اس دفعہ فتح پور کا ہائی سکول، اور پرائمری سکول بنانے جا رہے ہیں ۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں ہمارا حویلی، عباس پور ، ہجیرہ میں بہت سے پراجیکٹ کرنے کا ارادہ ہے۔ بعد ازاں انہوں نے معذور افراد کو ویل چئیر ز ،بیوگان اورمستحق خواتین میں سلائی مشینیں، سوٹ ، قینچیاں ، ضلع حویلی کے مختلف مدارس کے بچوںمیں قرآن پاک جائے نمازوں کے تحفے بھی تقسیم کیے۔ تقریب میں سیاسی ، سماجی، سول سوسائیٹی کے نمائیندگان کے علاوہ ہمالین پریس کلب کے عہدے داران سید حماد الحسنین بخاری، راجہ بلیغ الرحمٰن، علی اکبر کٹاریہ، راجہ الطاف حسین ، سروت سلطان خالد ڈار نے شرکت کی آخر میں سید مشتاق حسین بخاری (ر) ہیڈماسٹر نے دعائیہ کلمات سے تقریب کا اختتام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں