انسانیت کی خدمت کرنا ہی میری زندگی کا مقصد ہے. چوہدری اختر

عباسپور (سائرہ یوسف)عباسپور کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام عباسپور کالج ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر انویسٹمنٹ بینک یوکے  ہاشم امین خان  ،نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سردارفیصل قیوم نے سرانجام دئیے ۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین کشمیر ارفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری اختر تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری اختر نے کہاکہ میں پہلی بار عباسپور آیا جو عزت آپ نے دی اس پر میں آپکا شکریہ اداکرتا ہوں میرا مقصد غریب عوام کی خدمت کرنا ہے یہ جو غریب عوام میں ویل چئیر ،سلائ مشینیں ،کپڑے ،جائے نمازدی جارہی ہیں محض اللہ پاک کی رضا کیلئے ہیں یہ ویل چیئرز کچھ عرصہ کیلئے نہیں دی جارہی ہیں جب یہ خراب ہوجائیں تو آپ ایک کال کریں آپکو دوسری ویل چئیر فراہم کردی جائے گی اسی طرح جوسلائ مشینیں دی جارہی ہیں یہ خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے دی جارہی ہیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوکر اپنا نظام چلاسکیں لینے دینے کا سلسلہ برقرار رکھنا ہے لیکن بیکاری نہیں بننا ہم نے میری کوشش ہے کہ عباسپور میں ایک ووکیشنل سینٹر قائم کیا جائےگا لیپا کی طرح ہجیرہ اورعباسپورپہلے نمبرپرہوگا ہمارا پہلا فوکس صحت اور تعلیم پر ہوگا انشاء جس پر جلد کام شروع کیاجائے گا معذورافراد میں سو ویل چئیرز،خواتین میں سو سلائ مشینیں،سوجائے نماز،سوقران پاک۔دئیے گئے۔ تقریب سے کرنل جواد احمد ،سابق مشیر حکومت آزادکشمیر سردارامجدیوسف،صدرانجمن تاجران عباسپور سردارفیاض خان ،اوردیگر نے خطاب کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں