عباسپور ،گریٹر واٹر سپلائی کے حوالے سے اہم اجلاس

عباسپور(سائرہ یوسف چغتائی) گریٹرواٹرسپلائی سکیم کے حوالے سے اے ڈی سی آفس میں کمشنر پونچھ ڈویژن معسودالرحمن کی زیرصدارت گرینڈاجلاس منعقدکیاگیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پونچھ کاشف چوہدری ،ایکسین برقیات محسن میر،اے ڈی سی عباسپور ممتازکاظمی ،اے سی عباسپور سید تصورحسین کاظمی ،تحصیلدار عباسپور سرداررضوان لطیف ،ایس ایچ اوعباسپور سرداراعجاز،محکمہ لوکل گورئمنٹ پراجیکٹ منیجر سردارظفر خان سمیت پونچھ ڈویژن کے دیگرآفیسران نے شرکت کی اجلاس میں گریٹرواٹرسپلائی سکیم 2017 سے جس پرکام شروع کیا تھا جس کو چند مقامی لوگوں نے تحفظات ظاہرکرکے اس میگاپراجیکٹ کوناکام کرنے کی کوشش کی گئی تھی اس گریٹرواٹرسپلائی سکیم کے تحت عباسپور کے گردونواح کے ہزاروں افراد کو پانی کی سہولیات میسرآرہی تھی اس پراجیکٹ پر 37کڑور روپے کی لاگت آئی تھی جس میں سے 20کروڑخرچ ہوچکے ہیں اورباقی تمام تحفظات کی وجہ سے التواء کاشکارہوگیا تھا اس سلسلہ میں عباسپور کے ہزاروں افراد نے حکومت آزادکشمیر اوربالخصوص ضلع پونچھ سے ایڈمنسٹریشن سے بھرپور مطالبہ کیاگیا ہے کہ اس سکیم کی فوری طور تکمیل کی جائے یہ منصوبہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے ہے اس سکیم کوعملی جامہ پہنایا جائے اس پراگر چند لوگ رکاوٹ بن رہے ہیں توان کے تحفظات کودورکیاجائے گا اس موقع پر عوام علاقہ عباسپور نے کہاکہ کمشنر پونچھ ڈویژن کی انتظامیہ سے مکمل طورپر تعاون کیا جائے گا کسی بھی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لایاجائے گا اس سلسلہ میں فیصلہ کیا کہ 3 اپریل بروزہفتہ کوعباسپور گریٹر واٹرسپلائی سکیم کے سلسلہ میں بنائی گئی کمیٹی اوردیگر ذمہ داران واٹرسپلائی سکیم پر باقی کاکام شروع کرینگے کمشنرپونچھ ڈویژن مسعودالرحمان کوعباسپور گریٹر سپلائی سکیم پر کام شروع کروانے کاخیرمقدم کیا جس پر تمام ذمہ داران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ گرینڈاجلاس میں انجمن تاجران کے صدر سردارفیاض خان ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹاون عباسپور سردارفیصل نسیم ،سردارحفیظ چغتائی ،اخلاق ایوب ایڈووکیٹ ،سرپرست اعلی چنارپریس کلب عباسپور سید بدیع الزمان شاہ بخاری ،صدر پریس کلب عباسپور محترمہ سائرہ یوسف،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد داود ،سینئر نائب صدر خواجہ شریف ،نائب صدرانجمن شاہین ،ڈاکٹرافتخاراوردیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں