اتحاد کی افواہیں دم توڑ گئی،خواجہ طارق سعید پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ


مظفرآباد (عمر بٹ سے) حویلی میں سیاسی بھونچال ، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز راٹھور اور سابق سنئیر نائب صدر خواجہ طارق سعید کے درمیان گزشتہ ماہ سے جاری میٹنگ بے معنی ثابت ۔ خواجگان اور راٹھور قبائل کے درمیان اتحاد بھی چہ میگوئیاں دم توڑ گئی۔ گزشتہ شب باغ میں ہونے والی میٹنگ کے بعد دونوں قائدین کے درمیان مزید کشیدگی کے بعد خواجہ طارق سعید نے پارٹی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر کو بھیجے گئے خط میں سابق امیدوار نے لکھا کہ” میں انتہائی بوجھل دل کے ساتھ پارٹی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہو رہا ہو جس کی بنیادیں میرے والد محترم نے باون سال قبل ڈالی تھی ، ہمارے خاندان نے پارٹی کے ساتھ ہر موڑ پر وفاداری نبھائی ہے لیکن گزشتہ سال سے مجھے اور میرے خاندان کو نظر انداز کیا جارہا تھا ، پارٹی کے اندر ہر شخص کی رائے کا احترام کرنے کے ساتھ عوام کو مطمئن بھی کرنا پڑتا ہے جو کہ پچھلے عرصے میں دکھائی نہیں دیا ۔ میں بحثیت پارٹی کا کارکن کسی بھی طریقے سے لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتا لہذا پارٹی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں”
یاد رہے گزشتہ ہفتے سترہ رکنی پارلیمانی بورڈ میں بھی خواجہ طارق سعید کو شامل نہیں کیا گیا تھا جسکے بعد پارٹی کے اندر اختلافات میں مزید شدت آ گئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں