نوجوان صحافی اور اسسٹنٹ پروڈیوسر سماء نیوز راجہ خرم زاہد رشتہ ازدواج میں منسلک۔ ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی.

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) نوجوان صحافی اور اسسٹنٹ پروڈیوسر سماء نیوز راجہ خرم زاہد رشتہ ازدواج میں منسلک۔ ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی.
سماء نیوز ٹی وی سے منسلک صحافی راجہ خرم زاہد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ شادی کی تقریب اسلام آباد بہارہ کہو میرج. ہال میں ہوئی۔ شادی کی تقریب میں سینئر صحافیوں،آزاد کشمیر عدلیہ سے منسلک ججز اور آزاد کشمیر کی تمام سیاسی قیادت نے شرکت کی۔سابق وزیراعظم سردار عتیق، وزیر اطلاعات مشتاق منہاس، سابق وزیر و مشیر آزاد حکومت راجہ یاسین، سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری شاہنواز یاسین اور دیگر سیاسی قیادت شادی کی تقریب میں شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.راجہ ذاکر، راجہ محمد شکیل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، راجہ عشیر احمد رہنما مسلم کانفرنس، راجہ نشاد، راجہ پرویز، راجہ عتیق، راجہ خورشید عالم ایس پی او ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیر،جبکہ سینئر صحافی سید طلعت حسین، صدر کشمیر جرنلسٹ فورم زاہد عباسی، سیکریٹری جنرل عقیل انجم، سینئر صحافی شیراز راٹھور، ایڈیٹر کشمیر ٹائمز عابد عباسی، منیجنگ ایڈیٹر کشمیر ٹائمز افضال احمد کٹاریہ ،ایڈیٹر روزنامہ جنت نظیر اعجاز خان ،سینئر صحافی دانش ارشاد، منیجنگ ڈائریکٹر ورلڈویوزاردو راجہ قیصر ایوب خان، نوجوان صحافی راجہ ثاقب راٹھور،سردار طلحہ سدوزئی اور شعبہ صحافت سے منسلک درجنوں افراد بھی شادی میں شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں