مولانا عبدالعزیز نے صوفوں کو آگ لگا دی ۔حیرت انگیز وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد (ورلڈویوز اردو) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے یہ کہہ کر صوفوں کو آگ لگادی کہ رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کبھی صوفوں پر نہیں بیٹھے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا عبدالعزیز دیا سلائی کے ساتھ صوفوں کو آگ لگا رہے ہیں، اس موقع پر کئی طلبہ اور اساتذہ بھی موجود تھے۔مولانا عبدالعزیز  کی جانب سے صوفوں کو آگ لگائے جانے پر  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ واصف عابدی نے یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد امید ظاہر کی کہ مولانا  عبدالعزیز تمام جدید اشیا کو چھوڑ کر شریعت پر عمل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں