سینیٹ الیکشن آئین کے تابع ہیں لہٰذا یہ الیکشن آئین کےمطابق ہوں گے,سپریم کورٹ

اسلام آباد ( ورلڈ ویوز اردو)
سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کے لیے تمام اقدامات کر سکتا ہے، انتخابی عمل سے کرپشن ختم کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، تمام ادارے الیکشن کمیشن کیساتھ تعاون کے پابند ہیں، الیکشن کمیشن کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کر سکتا ہے۔
عدالت نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جاسکتے لہذا یہ انتخابات قانون کے بجائے آئین کے تحت ہوں گے۔
عدالتِ عظمی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار ہے کہ وہ کرپٹ پریکٹس کے خلاف کارروائی کرے، تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز الیکشن کمیشن سے تعاون کی پابند ہیں، الیکشن کمیشن 218 تین کے تحت کرپشن روکنے کے تمام اقدامات کرے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ ابھی عدالت نے مختصر فیصلہ جاری کیا ہے اور تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
معزز چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں قرار دے چکی ہے کہ سیکریسی کبھی بھی مطلق نہیں ہوسکتی اور ووٹ ہمیشہ کے لیے خفیہ نہیں رہ سکتا، ووٹنگ میں کس حد تک سیکریسی ہونی چاہیے یہ تعین کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں