وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے مظفرآباد شہر میں پینے کے پانی کی کمی کا سخت نوٹس لے لیا

مظفرآباد( ورلڈ ویوز اردو)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے مظفرآباد شہر میں پینے کے پانی کی کمی کا سخت نوٹس لے لیا ، متعلقین سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے شہر میں پانی کی بند ش پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پبلک ہیلتھ نے پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کےلئے پیشگی اقدامات کیوں نہیں اٹھائے۔ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ ہوا توناقابل برداشت ہے ، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی پانی کی فراہمی کو فی الفور یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ماکڑی جھیل کا کام تیز کیا جائے تاکہ شہر کو بلاتعطل پانی کی فراہمی ممکن ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں