احتساب عدالتوں میں عملہ 4 ہفتوں میں تعینات کیا جائے گا،30 نئی احتساب عدالتیں 4 ہفتوں میں فعال ہو جائیں گی, وفاقی سیکرٹری قانون و انصاف

اسلام آباد(آن لائن)جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کے ملزمان طحہ رضا اور حسین لوائی کی ضمانت سے متعلق معاملہ کی سماعت،دوران سماعت وفاقی سیکرٹری قانون و انصاف نےعدالت عظمیٰ کو بتایا ہے کہ ملک بھر میں مرحلہ وار احستاب عدالتوں کے قیام کا سلسلہ جاری ہے،احتساب عدالتوں میں عملہ 4 ہفتوں میں تعینات کیا جائے گا،30 نئی احتساب عدالتیں 4 ہفتوں میں فعال ہو جائیں گی۔معاملہ کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت عظمیٰ نے تین رکنی بینچ کی عدم دستیابی پر حسین لوائی اور طحہ رضا کی ضمانت کا معاملہ بغیر کاروائی ملتوی جبکہ احستاب عدالتوں کے قیام اور عملے کی تعیناتی سے متعلق معاملہ سیکرٹری قانون کی وضاحت کے بعد نمٹا دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں