نظریاتی کارکنوں کوابن الوقت اورموسمی بٹیروں کے رحم و کرم پہ نہیں چھوڑا جاسکتا، الیکشن میں پوری تیاری اورقوت سے میدان میں اُتریں گے، راجہ خورشید

کھوئی رٹہ(ورلڈ ویوز اردو)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ کے راجہ خورشید احمد خان ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم کانفرنس ایک نظریاتی جماعت ہے اور حلقہ کے اندر با غیرت نظریاتی کارکن موجود ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا اور جو لوگ مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں انہیں ابن الوقت اور موسمی بٹیروں کے رحم و کرم پہ نہیں چھوڑا جاسکتا آمد ہ الیکشن میں پوری تیاری اور قوت سے میدان میں اُتریں گیے اور ہر محاذ پر سازشوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرینگے لگی لپٹی کاقائل نہیں جو کہتا ہوں منہ پر سرعام کہتا ہوں حلقہ کھوئی رٹہ میں پارٹی کو بچانے کیلئے اس وقت الیکشن لڑا جب امیدوارون میں مسلم کانفرنس کا کوئی نام لیوا نہ تھان لیگی حکومتی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کارکنان کا دفاع کیا انہوں نے کہا کہ اہلیہ کی وفات سے دو ماہ میں گھر میں رہا اس دوران پارٹی کے اندر اور باہر سے چند عناصر نے افواہ ساز فیکٹری کے طور پر ایک غلط تاثر دینے کی کوشش کی حلقہ کھوئی رٹہ سے مسلم کانفرنس کا کوئی امیدوار نہیں ہو گا اور مسلم کانفرنس کے ٹکٹ کے وہ لوگ دعویدار بنے ہوئے ہیں جو مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں جنکا مسلم کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں اور ماضی کی حکومتوں کے مزے لیتے رہے اور عوام استحصال میں برابر کے شریک رہے ایسی افواہ ساز فیکٹریوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ مسلم کانفرنس بیت المال یا خالصہ سرکار نہیں کہ طاقت کے بل بوتے پر قبضہ کر لیا جائے راجہ خورشید احمد خان ایڈووکیٹ نے مزید کہاکہ مجھے اپنی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور قیادت کا اعتماد حاصل ہے مسلم کانفرنس کھوئی رٹہ ایک وفد کے ہمراہ سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان سے تفصیلی ملاقات میں حلقہ کی صورتحال اور آمدہ الیکشن کے حوالے سے کھل کر بات ہوئی ہے انہوں نے مکمل اتفاق کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ان کے نذدیک پارٹی ٹکٹ کا معیار ذاتی پسند ناپسند پر نہیں بلکہ ذمینی حقائق اور اور نظریاتی کارکنوں کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے ایک سوال کے جواب میں راجہ خورشید نے کہا کہ سالار جمہوریت اپنی کمال مہارت سے مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہیں ان کی سربراہی اور سرپرستی میں مسلم کانفرنس پورے آزاد کشمیر میں بالحموم اور بالخصوص حلقہ کھوئی رٹہ میں استحصالی قوتوں کو شکست فاش دے گی کارکنان مسلم کانفرنس تیار رہیں ہم مارچ میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں اور انشاء اللہ سپریم ہیڈ سردار سکندر حیات خان قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان اور صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال کی قیادت سرپرستی میںکھوئی رٹہ سے استحصالی قوتوں کو شکست فاش دیتے ہوئے کھوئی رٹہ کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کو ان کے حقوق دلائیں گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں