پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی پارٹی سے جس نے بے وفائی کی ذلیل و خوار ہوا , سردار یعقوب خان

کھائی گلہ(ورلڈ ویوز اردو)کارکنوں افواہوں پر کان نہ دھریں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے ہی الیکشن لڑوں گا میری زندگی اور سیاست کا مقصد کشمیر کی آزادی ہے مودی کو کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی پارٹی سے جس نے بے وفائی کی ذلیل و خوار ہوا مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے الیکشن کے 6ماہ بعد اگر تولی پیر روڈ کا کام شروع نہ کروایا تو سیاست چھوڑ دوںگا حلقہ تین کا مرکز کھائی گلہ ہی ہوگا کارکن ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم چلائیں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے تمام حلقوں سے الیکشن لڑے گی ان خیالات کا اظہار سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیرالحاج سردار یعقوب خان نے حلقہ تین کھائی گلہ کے کارکنوں کے مشاورتی اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار یعقوب خان نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کا مشن لے کر میدان سیاست میں اترا ہوں۔ آنے والے حالات کشمیر کیلئے بہت مشکل اور نازک ہیں ایسے آدمی کو اسمبلی میںبھجیں جو کشمیر پر جاندار موقف رکھتا ہو۔ فاروق حیدر بیرسٹر سلطان سردار عتیق احمد خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال میں مجھ سے ملاقاتیں کیںتمام کشمیری لیڈر شپ کو کشمیر کی آزادی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی میری سیاست اور زندگی کا مشن ہے کشمیر ضرورآزاد ہوگا ۔ پاکستان ہمارا پاسبان ہے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری پاکستان کی تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مسلح افواج پاکستان مودی کی دہشت گردی کا بڑی بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم آرمی چیف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری تحریک آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے سیاست میںمداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ میرے ترقیاتی کاموں کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے آج مقبوضہ کشمیر سے دو سو گلگت بلتستان سے دس ہزار اور پورے پاکستان سے ہزاروں کی تعداد میں طالب علم آزاد کشمیر کی یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی میری جماعت ہے میں جماعت چھوڑنے کاتصور بھی نہیں کر سکتا پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے ہی الیکشن لڑوں گا اور کامیابی حاصل کر وں گا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کرے گی ۔میں کشمیر کے چپے چپے سے وقف ہوں میں نے کبھی برادری ازم اور علاقائی ازم پر یقین نہ کیا اور نہ ہی انتقامی کارروائیں کیں جنڈالی اور پڑکوٹ میں ترقیاتی کام ترجیح بنیادوں پر کروائوں گا ۔ کارکن الیکشن کی تیاری کریں اور پیپلز پارٹی کا منشور گھر گھر پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں