اسلام آباد میں سرکاری سطح پرپٹ فرینڈلی پارک Pet friendly park (پالتو جانوروں کیلئے دوستانہ پارک)کا افتتاح کردیا گیا

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے سرکاری سطح پر پہلی بار سیکٹر ایف سکس ہل روڈ پر پٹ فرینڈلی پارک Pet friendly park (پالتو جانوروں کیلئے دوستانہ پارک)کا افتتاح کردیا گیا ہے۔شہر یوں کی بڑی تعدادنے اپنے پالتو جانوروں کے ہمراہ پارک کارخ کرلیا۔ پارک میں پالتو جانوروں کے ٹرینرز بھی موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق پالتو جانوروں کے شوقین شہریوں کی جانب سے وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ کو متعدد بار ایسے پارک متعارف کروانے کی لئے درخواستیں کی رہی تھیں جہاں شہری اپنے پالتو جانوروں کے ہمراہ آسکیں۔اس سے قبل شہر میں سرکاری سطح پرکوئی بھی پٹ پارک موجود نہیں تھا جبکہ عام پارکوں میں شہر یوں کوپالتو جانور لے جانے پرپابندی ہے تاکہ پارک میں تفریح کیلئے آئے افراد ان سے متاثر نہ ہوں۔تاہم اب سی ڈی اے انتظامیہ نے گزشتہ روزشہریوں کی پرزور فرمائش پر سیکٹر ایف سکس میں ایک خوبصورت پٹ فرینڈلی پارک کا افتتاح کردیاہے۔مذکورہ پارک کو ڈیزائن ہہ اس طرح گیا ہے جہاں شہریوں کے ساتھ ان کے پالتو جانوروں کے بیٹھنے،کھیلنے اورواک کرنے کی سہولت موجود ہے۔جبکہ مزکورہ جانوروں کی تربیت کیلئے پارک میں ٹرینرز بھی موجود ہیں،جوشہریوں کواپنے تربیت یافتہ پالتو جانوروں کے کرتب دکھا رہے ہیں۔شہریوں کی کثیر تعداد اپنے پالتو جانوروں اور جانوروں کے کرتب سے پارک میں لطف اندوز ہو رہے ہیں۔شہر یوں نے انتظامیہ کی جانب سے اس منفرد منصوبے کوخوب سراہا ہے اور ایسے پارکوں کی تعداداور تفریحی سہولیات میں مزید اضافے کی درخواست بھی کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں