آزاد کشمیر:محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے سینئر معلمین کی عبوری سنیارٹی جاری کر دی

مظفرآباد ( ورلڈ ویوز اردو)

سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے سینئر معلمین بی پی ایس۔ 16کی عبوری (Tentative) سنیارٹی جاری کر دی ہے۔ عبوری سنیارٹی لسٹ 122صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں 2180معلمین کے کوائف درج ہیں۔اگر کسی مدرس کو عبوری سنیارٹی فہرست میں مدرج کوائف و سنیارٹی کے حوالہ سے کوئی اعتراض ہو تو وہ اپنے عذرات اندر 15ایام معہ مصدقہ دستاویزات /ثبوت سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کو فراہم کریں۔ پریس ریلیز کے مطابق اگر اندر معیاد کوئی اعتراض پیش نہ ہوا تو اس عبوری سنیارٹی فہرست کو حتمی تصور کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں