پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 6کا آفیشل ترانہ ‘گروو میرا’ مداحوں میں غیر مقبول

اسلام آباد (ورلڈ ویوز اردو)پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانے ‘گروو میرا’ میں گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ، طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔
مداحوں کی جانب سے ‘گروو میرا’ پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ نصیبو لعل کی آواز پر بھی تنقید کی گئی تھی۔
اس کی نسبت حال ہی میں سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کا ایک اور ترانہ ‘چل جواناں’ خوب وائرل ہورہا ہے اور اس ترانے کو میوزیشن گروپ ‘پتھی ٹوپی گینگ’ کی جانب سے بنایا گیا ہے۔
میوزیشن گروپ ‘پتھی ٹوپی گینگ’ نے یہ ترانہ خاص طور پر پی ایس ایل 6 کے لیے بنایا ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
پتھی ٹوپی گینگ’ کی جانب سے پی ایس ایل 6 کا یہ ترانہ 2 روز قبل یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں