پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور (ورلڈ ویوز اردو)
مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رانا مدثر نے اعتراض دائر کیا تھا رانا مدثر کا کہنا تھا کہ پرویز رشید پنجاب ہاس کے نادہندہ ہیں اور انہوں نے پنجاب ہاس کو 5 ہزار روپے ادا نہیں کیے، اس پر الیکشن کمیشن نے پرویز رشید کو آج اس الزام کی وضاحت کے لیے طلب کیا تھا۔لیگی رہنما پرویز رشید نے الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر بتایا کہ وہ پنجاب ہاس کو پیسے جمع کرانا چاہتے تھے مگر پنجاب ہاس کی انتظامیہ نے ان سے پیسے وصول نہیں کیے اور وہ آج بھی پیسے جمع کرانے کے لیے تیار ہیں۔الیکشن کمیشن نے پرویز رشید اور پی ٹی آئی کے وکیل کا مقف سننے کے بعد لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ انتخابات کے لیے پرویز رشید، اعظم نذیر تارڑ، مشاہد اللہ خان، پروفیسر ساجد میر اور سعدیہ عباسی کو ٹکٹ دینے کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں