اسلام گڑھ کا رہائشی چرس گردا برآمد ہونے پر گرفتار مقدمہ درج

اسلام گڑھ (ورلڈ ویوز اردو) تھانہ اسلام گڑھ کے ایس ایچ او مہتاب اسلم کی ہمراہ ٹیم تھانہ کے بیریل پر دوران چیکنگ پڑتال طارق آباد اسلام گڑھ کا رہائشی نبیل شاہد چرس گردا برآمد ہونے پر گرفتار مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ مہتاب اسلم کی ہمراہ ٹیم اے ایس آئی محمد ریاض انور ندیم ڈی ایف سی راجہ فیاض تھانہ اسلام گڑھ کے بیریل پر چیکنگ پڑتال کے دوران ایک مشکوک نوجوان جس کا نام نبیل شاہد ولد محمد شاہد قوم مغل سکنہ طارق آباد اسلام گڑھ معلوم ہوا ایس ایچ او مہتاب اسلم نے نبیل شاہد کی مشکوک حرکات پر جامعہ تلاشی کرائی تو نبیل شاہد کے قبضے سے 320 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا مزید انکشافات متوقع ایس ایچ او کی اس کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں