سان فرانسسكو: گوگل نے آپ کی توجہ کسی کام پر مرکوز کرنے کا ایک نیا ٹول پیش کیا ہے جسے ’فوکس موڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی بدولت آپ کسی کام کے دوران ای میل سے لے کر فیس بک تک کے نوٹی فکیشن کو معینہ یا غیرمعینہ مدت تک کے لیے بند کرسکتے ہیں۔اس فیچر کا اعلان اس سال گوگل آئی او ڈویلپر کانفرنس میں مئی کےمہینے میں کیا گیا تھا اور اب تک اس کی بی ٹا ٹیسٹنگ جاری تھی۔یہ ’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘ قسم کا موڈ ہے جس میں آواز، وائبریشن اور دیگر بصری اشاروں کو روکا جاسکتا ہے لیکن فوکس موڈ میں خاص ایپس کو بند کیا جاسکتا ہے۔ ایسی ایپس جو کسی کام کے دوران آپ کی توجہ بٹاتی ہیں اور ان میں یوٹیوب، فیس بک، جی میل اور دیگر گیمز وغیرہ شامل ہیں۔ ان ایپس کو معینہ مدت کےلیے بند کیا جاسکتا ہے۔بی ٹا ٹیسٹنگ کے دوران گوگل کے اس فیچر کو ہزاروں ماہر ٹیسٹر نے استعمال کیا اور اسے بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں جس کے بعد فوکس موڈ کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔ اسے ایپ سے جزو وقتی نجات کا آپشن بھی کہہ سکتے ہیں ۔ کسی بھی ایپ کو مقررہ گھنٹوں اور دنوں تک بند کیا جاسکتا ہے اور دفتر میں صبح 9 سے شام 5 بجے بھی بند کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ گوگل نے ڈیجیٹل ویل بینگ پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے منفی استعمال سے لوگوں کو روکنا اور بہتر بنانا ہے۔ ان میں ایک مشہور آپشن یوٹیوب ترک کرنے والا ’یوٹیوب بریک‘ آپشن بھی ہے۔
سات سالوں تک پی ٹی آئی آزادکشمیر کو ون مین شو بنائے رکھا گیا لیکن اب وزیراعظم پاکستان کی ہدایات واضح ہیں:تنویر الیاس
عمران خان نے بیرسٹر سلطان کو انتخابی مہم کے لیے واضح حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائینگے :تنویر الیاس
سردار تنویر الیاس خان اور علی امین گنڈا پور نے پارٹی کے چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی کے ساتھ ملکر آزاد کشمیرکے آمدہ انتخابات کے لئے حکمت عملی طے کرلی۔
حلقہ ڈڈیال ن لیگ کا ساڑھے چار سالہ دور، مسعود خالد نےانتقامی سیاست کو پروان چڑھایا۔
سینٹورس : یوتھ ونگ کی تقریب، بیرسٹر سلطان کی تصویر غائب، یوتھ ونگ کا آفیشل موقف سامنے آگیا ۔
عوامی خدمت کا جذبہ سیاست میں لیکر آیا، مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے؛ آصف حنیف کیلوی۔
بیرسٹر سلطان قابل احترام ہیں، میں انکے لیے خطرہ نہیں ہوں؛ ماجد خان
سردار تنویر الیاس کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔