27 دسمبرکو شہید بی بی کی برسی عقیدت احترام سے منائی جائے گی’داؤد بندروی ‘چوہدری حق نواز

بریڈ فورڈ:سابق چیف کوآرڈی نیٹر چوہدری دائود بندوروی اور سابق مشیر حکومت چوہدری حق نواز نے کہا کہ 27 دسمبرکو شہید بی بی رانی کی بارویں برسی پاکستان سمیت برطانیہ میں بھی عقیدت احترام سے منائی جائے گی۔ شہید بی بی رانی نے جمہوریت اور پاکستان کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔ 27 دسمبر کو جائے شہادت لیاقت باغ راولپنڈی میں بارہویںبرسی کے موقع لاکھوں کارکنان شہید جمہوریت کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی امنگوں، قومی یکجہتی کی علامت رکھنے اور نظریاتی پختگی کی عوامی ملک گیر جماعت ہے۔ ضلع میرپور سے سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اور ضلعی صدر چوہدری قاسم مجید کی قیادت میں بڑا قافلہ برسی میں شرکت کے لئے راولپنڈی روانہ ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ کشمیریوں سے یوم یکجہتی منانے بکھری ہوئی ریاست کو جوڑنے کے لیے یوم شہادت بھرپور طریقے سے منائیں گے۔برطانیہ میں بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی پورے عقیدت واحترام سے منائیں گے۔ کشمیر کی آزادی پیپلز پارٹی کی سب سے بڑی ترجیح ہے کیوں کہ آمریت کا خاتمہ، جمہوریت کی بخالی، عوام کی خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی پیپلز پارٹی کی بنیاد ہیں۔چیرمین پارٹی بلاول بھٹو کا برسی سے خطاب تاریخ ساز ہو گا۔بلاول بھٹوپاکستانی عوام کے لئے امید کی کرن ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد ان کی قیادت میں پاکستان میں عوامی حکومت قائم ہو گی جو عوام کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالنے سمیت پاکستان کو جنوبی ایشیا کا حقیقی معنوں میں ٹائیگر بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں