سردار تنویر الیاس خان اور علی امین گنڈا پور نے پارٹی کے چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی کے ساتھ ملکر آزاد کشمیرکے آمدہ انتخابات کے لئے حکمت عملی طے کرلی۔

اسلام آباد

وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور اورمعاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس خان نے پارٹی کے چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی کے ساتھ ملکر آزاد کشمیرکے آمدہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی اقدام پر عملدرامد کے لئے حکمت عملی طے کرلی۔

اتوارکےروز دونوں رہنماؤں کےدرمیان آزادکشمیر کے انتخابات بارے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں آئندہ انتخابات میں عوامی خواہشات کے مطابق پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کے لئے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اورپارٹی کے چیف آرگنائزر کے ساتھ ملکر اس پر عملدرامد پراتفاق کیاگیا اور اس امرکااظہارکیاگیاکہ گذشتہ انتخابات آزادکشمیر کے اندرایک بھی نشست حاصل نہ کرنے کی غلطی کو نہ دہرانے سمیت رشتے داریوں۔گروہی اور معتصب سیاست سے بالاآزاد کشمیر کے صاف ستھرے دیانت دار لوگوں کو پارٹی کی طرف راغب کرکے ریاست میں اسے متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پی ٹی آئی انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کر سکے۔ اس امرکا بھی اظہار کیا گیا کہ ذاتی مفادات اور شہرت حاصل کرنے کی بجائے اس خطے کو بھارتی چنگل سےچھڑانے کیلئے آزادی کا بیس کیمپ بنایا جانا چاہیے۔ علاقے کو ترقی کی راہ پر ڈال کر اسے سیاحتی مقام کے طور پر بھی متعارف کروایا جائےجس سے عالمی برادی اسطرف متوجہ ہو اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی چنگل سے چھڑانے میں مدد مل سکے۔وفاقی وزیر امور کشمیر نے تحریک انصاف یوتھ ونگ کو خصوصی اہمیت کی حامل تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے یوتھ کو جو بھی ٹارگٹ دیا وہ انہوں نے پورا کیا اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی یوتھ ونگ ہراول دستے کا کردار ادا کریگی جسے متحرک کرنے کے علاوہ تھوڑے ہی عرصے میں پارٹی کے مختلف شعبوں کو متحرک کرنے اور تحریک انصاف سے نظریاتی طور پر ہم آہنگی رکھنے والوں کو تحریک انصاف کی طرف راغب کرنے کی کوششوں کو سراہا،دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد کشمیر میں وزیر اعظم عمران خان کی توقعات اور خواہشات کے مطابق ترقی کا دور شروع ھوگا جس سے خطے کے لوگ مستفید ھو کر ملک کی ترقی کا باعث بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں