حلقہ ڈڈیال ن لیگ کا ساڑھے چار سالہ دور، مسعود خالد نےانتقامی سیاست کو پروان چڑھایا۔

ہر سال کروڑوں کا بجٹ مبینہ طور پر سیاسی اثر ورسوخ اور مفادات کو دیکھتے خرچ کیا گیا کوئی بھی بڑا منصوبہ شروع نہ کر سکے۔
،انتقامی سیاست کے ماحول سے عوام میں شدید مایوسی چھا گئی۔2016 الیکشن میں مسعود خالد کو حاصل عوامی مقبولیٹ کا گراف بری طرح سے متاثر ہو گیا۔
مسلم لیگ ن ترقیاتی بجٹ میں اضافے کے بلند و بانگ دعوے تو کر رہی ہے مگر ممبران اسمبلی اور وزراء نے مبینہ طور پر من پسند لوگوں کو نوازا اور انتقامی سیاست کو فروغ دیا جاتا رہا۔

اسلام آباد(حسیب شبیر چوہدری/نامہ نگار خصوصی)حلقہ ایل اےون ڈڈیال مسلم لیگ ن کے ساڑھے چارسالہ دور حکومت میں ایم ایل اے چوہدری مسعود خالد کی جانب سے انتقامی سیاست کو پروان چڑھایا گیا اورعوام کیلئے نو لفٹ،مبینہ طور پر چند خواص کو نوازا جاتا رہا۔ہر سال کروڑوں کا بجٹ مبینہ طور پر سیاسی اثر ورسوخ اور مفادات کو دیکھتے خرچ کیا گیا کوئی بھی بڑا منصوبہ شروع نہ کر سکے،انتقامی سیاست کے ماحول سے عوام میں شدید مایوسی چھا گئی۔2016 الیکشن میں مسعود خالد کو حاصل عوامی مقبولیٹ کا گراف بری طرح سے متاثر ہو گیا۔چار سالہ دور میں موصوف وزیر رہنےکے باوجود ڈڈیال میں عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی اکثریت بھی ان کی پالیسیوں سے نالاں ہے۔سوشل میڈیا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق مسعود خالد مبینہ طور پر مراعات انجوائے کرنے تک محدود ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ترقیاتی بجٹ میں اضافے کے بلند و بانگ دعوے تو کر رہی ہے مگر ممبران اسمبلی اور وزراء نے مبینہ طور پر من پسند لوگوں کو نوازا اور انتقامی سیاست کو فروغ دیا جاتا رہا جس سے عوام میں حکمران جماعت کی پالیسیوں ہر شدید غم و غصے کی لہر پائی جا رہی ہے۔ڈڈیال میں حکومتی جماعت کے ممبر اسمبلی کے روئیے سے مسلم لیگ ن کی ساکھ متاثر ہو چکی ہے جبکہ انتقامی سیاست کی خبریں سوشل میڈیا پر ایک لمبے عرصے سے گردش کرتی رہی ہیں جس سے عوام کی جانب سے آمدہ الیکشن میں شدید رد عمل آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں