سینٹورس : یوتھ ونگ کی تقریب، بیرسٹر سلطان کی تصویر غائب، یوتھ ونگ کا آفیشل موقف سامنے آگیا ۔

یوتھ ونگ عہدیداران کا آزاد کشمیر کے معاملات میں تنویر الیاس کو مرکز کی جانب سے آن کئے جانے کا اعتراف۔

ہم عمران خان کے جھنڈے کو لیکر چل رہے ہیں،تصویر نہ لگانے بارے موقف تنویر الیاس سے کیا جائے،راجہ سبیل

تنویر الیاس کو مرکز نے آن کر کے آزاد کشمیر کی ذمہ داری سونپی،ہم ان کے ساتھ ہیں۔
بیرسٹر سلطان نے یوتھ ونگ کی تنظیم کو آن ہی نہیں کیا۔عامر جمیل۔

اسلام آباد(ورلڈ ویوز اردو/خصوصی خبرنگار/علی حسنین نقوی)پی ٹی آئی یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب نے بیرسٹر سلطان محمود اور تنویر الیاس دو علیحدہ گروپ ہونے کا تاثر کھل کر سامنے آ گیا۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے عہدیداران نے سردار تنویر الیاس کو مرکز کی جانب سے آن کئے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکز کے فیصلوں کے ساتھ ہیں مرکز اور سردار تنویر الیاس نے ہمیں عزت دی یے جبکہ بیرسٹر سلطان محمود نے یوتھ کی تنظیم کو قبول ہی نہیں کیا اور وہ آن نہیں کر رہے۔تفصیلات کے مطابق سینٹورس مال میں ہونے والی تقریب میں اسٹیج پر آویزاں بینر سے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود کی تصویرغائب،مرکزی قیادت کی مبینہ آشیر باد سے یوتھ ونگ کی تقریب سے تنویرالیاس کو آزاد کشمیر کے سیاسی معاملات میں اہم ذمہ داریاں دئیے جانے کا سگنل دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر یوتھ ونگ کی ناراضگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرکز کا سہارا لیکر تنویر الیاس کی جانب سے بیرسٹر مخالف مہم شروع کروادی گئی ہے جس کی پہلی کڑی سینٹورس مال میں یوتھونگ کی تقریب ہے۔اس حوالے سے جب یوتھ ونگ کے صدر راجہ سبیل سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں کام کر رہے ہیں بیرسٹر سلطان سے یا کسی اور سے ہمارا کوئی تعلق نہیں بینر پر مرکزی قیادت کی تصاویر آویزاں تھیں،ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے انتظامات سینٹورس نے کر رکھے تھے اس حوالے سے اگر تفصیلی موقف چاہیے تو سردار تنویر الیاس سے رابطہ کریں،راجہ سبیل کا کہنا تھا کہ ہم مرکز کو اعتماد میں لیکر کام کر رہے ہیں جہاں عمران خان کا جھنڈا ہو گا ہم وہاں جائیں گے جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ مرکز کی پالیسی پر ہیں تو کہیں مرکز بیرسٹر سلطان کو آزاد کشمیر میں مائنس کرنے کے فارمولے پر تو نہیں ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں پی ٹی آئی کی جو بھی کال ہو گی اس میں شرکت کریں گے۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ پی ٹی آئی آزاد کشمیر عامر جمیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے پارٹی صدر نے آج تک یوتھ ونگ کی تنظیم کو آن نہیں کیا،وہ اپنے بندے لگوانا چاہتے تھے جس پر مرکز نے میرٹ پر عہدے دئیے جس سے موصوف ناراض ہیں۔ہمارا یہ سادہ سا اصول ہے کہ جو ہمیں عزت دے گا ہم بھی اس کو عزت دیں گے،مرکز اور تنویر الیاس نے یوتھ ونگ کو عزت دی اس لئے ہم مرکز اور تنویر الیاس کے ساتھ چل رہے ہیں۔عمران خان نے سردار تنویر الیاس کوآن کیا ہے انہوں نے یوتھ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور بینر بھی انہوں نے خود بنوایا ہے۔ان سے جب سوال کیا گیا کہ یوتھ ونگ مرکز اور سردار تنویر الیاس کے ساتھ چل رہی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ جی بالکل یوتھ ونگ مرکز کے فیصلے اور سردار تنویرالیاس کے ساتھ ہے چونکہ عمران خان نے تنویر الیاس کو آن کیا ہے۔جب سوال کیا گیا کہ بیرسٹر سلطان محمود نے اگر یوتھ کو آن نہیں کیا تو وہ مرکز کے فیصلے کے خلاف ہیں ۔اس حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ بیرسٹر صاحب کا اللہ ہی بھلا کرے ہم مرکزی قیادت کے فیصلوں کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں