خواہشں ہے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام ایک دوسرے کے قریب ہوں؛خالد خورشید

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری، تحریک انصاف آزاد کشمیر سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبر و سابق وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، بیرسٹر خالد خورشید سے جی بی ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات، خواجہ فاروق احمد نے بیرسٹر خالد خورشید کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا، خواجہ فاروق احمد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی، سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر بیرسٹر خالد خورشید نے خواجہ فاروق احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان گہرا تاریخی اور نظریاتی رشتہ ہے، ہماری نیک خواہشات آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔دریں اثناء ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تحریک انصاف آزاد کشمیر راجہ منصور خان کی نومنتخب وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے ساتھ اہم ملاقات۔اس موقع راجہ منصور خان نے جی بی میں تحریک انصاف کی کامیابی اور وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔راجہ منصور خان کا کہناتھا کہ جی بی میں تحریک انصاف کی کامیابی تاریخی ہے اور یہ کامیابی نئے چہروں کی کامیابی ہے۔اس موقع پر انہوں نے نومنتخب وزیراعلی جی بی کو حلقہ کھاوڑہ اور آزاد کشمیر کے دورے کی بھی دعوت دی جس کو خالد خورشید نے قبول کیا اور کہا کہ وہ جلد آزادکشمیر کا بھی دورہ کریں گئے۔اس موقع پر نومنتخب وزیراعلی نے کہا کہ ہم جی بی کی عوام کے لیے عمران خان کے ویژن کے مطابق انقلابی اقدامات اٹھائیں گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ راجہ منصور خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ کہ انہوں نے جی بی کے انتخابات میں حصہ ڈالا اور بھرپور مہم چلائی اور چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی خان کی ٹیم بن کر اپنا بہترین کردار ادا کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان کے ہمراہ میاں شفیق،سردار طاہر،راجہ رمیز ممتاز بھی موجود تھے اس موقع پر ددنوں رہنماوں نے باہمی امور پر اظہار خیال کیا۔دریں اثناء وزیر اعلی گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید سے نائب صدر پی ٹی آئی ضلع مظفرآبادمحمدسعید اعوان ایڈووکیٹ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع مظفرآباد اسد حمید نایابی، نائب صدر سٹی مظفرآباد سعید کیانی، سیکرٹری اطلاعات سٹی مظفرآباد اکمل عباسی اور جنرل سیکرٹری انصاف ویلفیئر ونگ سٹی مظفرآباد چوہدری محمد شکیل کی تفصیلی ملاقات،وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ کشمیری عوام سے مجھے بے پناہ محبت ہے اور میری دلی خواہشں ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام ایک دوسرے کے قریب ہوں۔ اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں گیاانہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی جلد تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر قدرتی حسن سے مالا مال ہیں، سیاحت، جنگلات اور معدنیات کی ترقی و فروغ اور تحفظ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے،وفد نے وزیراعلیٰ کو آزاد کشمیر کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ وفد نے وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا وزیر اعلی بننا تحریک انصاف کے کارکنان کی فتح ہے، وقت ثابت کرے گا کہ وزیر اعلی انتخاب گلگت بلتستان کی عوام کی حقیقی تبدیلی کا باعث بنے گا، اور جی بی ترقی و خوشحالی عمران خان کے ویژن کے مطابق آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں