چین کی عظیم ساحلی علاقے کی سیاحتی ترقی بارے منصوبہ بندی

بیجنگ (شِنہوا)چین نے حال ہی میں گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ۔مکاؤ عظیم ساحلی علاقہ کی ثقافتی اور سیاحتی ترقی بارے ایک جامع ترقیاتی منصوبہ جاری کیا ہے۔وزارت ثقافت اور سیاحت نے کہا ہے کہ ملک عظیم ساحلی علاقہ کو ایک قابل رہائش، کاروباری دوست علاقہ اور ایک فروغ پاتی ثقافتی صنعت کے ساتھ سیاحتی مقام بنائے گا۔اس مجوزہ منصوبے کے تحت 2035 تک اس علاقے کی سیاحت اور ثقافتی شعبوں کی اعلی معیار کی ترقی کو عملی شکل دی جائے گی، اس سے زیادہ ثقافتی سا فٹ پاور اور اعلی سیاحتی مسابقت فروغ پائے گی۔اس منصوبے میں اس بات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے کہ قومی تاریخ اور ثقافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں نوجوانوں میں حب الوطنی کی تعلیم کو بہتر بنایا جائے۔اس منصوبے کومشترکہ طور پر وزارت، عظیم ساحلی علاقہ کی ترقی کے لئے سرکردہ گروپ کے دفتر اور گوانگ ڈونگ کی صوبائی عوامی حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں