بھارت، مسلمان ڈاکٹر کا کارنامہ،سب حیران

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں مسلمان ڈاکٹر جنید ایم شیخ نے کامیاب آپریشن کر کے مریض کے پیٹ سے نو انچ لمبا ٹوتھ برش نکال کر سب کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اورنگ آباد کے علاقے میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل(گھاٹی اسپتال) میں مسلمان ڈاکٹر جنید ایم شیخ کی نگرانی میں ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ سے نو انچ لمبا ٹوتھ برش نکال لیا۔ 33 سالہ راجیش جادھو ٹوتھ برش غلطی سے نگل گیا تھا، راجیش کا الٹرا ساؤنڈ اور ایم آر آئی کرنے کے بعد ڈاکٹر جنید نے فوری طور پر آپریشن کا مشورہ دیا اور اپنے ساتھ میں دیگر ڈاکٹروں کو شامل کر کے مریض کی زندگی بچائی۔ڈاکٹر جنید شیخ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ 26دسمبر کو صبح گیارہ بجے کے وقت راجیش کو گھاٹی اسپتال لایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اگر یہ برش فوری طور پر نہیں نکالا جاتا تو پیٹ کی آنتوں میں سوراخ اور انتڑیاں پھٹ جانے کا خدشہ تھا جس سے ان کی جان بھی جا سکتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں